دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے تحت 10 فروری 2021ء کو ڈسکہ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈسکہ کابینہ، شعبہ عطیات بستہ کے ریجن ذمہ دار، زون ذمہ دار، مفتش اور عطیات بستہ کےدیگر ذمہ دران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ ڈسکہ  نے 12 دینی کام، رمضان میں عطیات جمع کرنےاور عطیات کو مزید بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ نگران کابینہ نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو شعبے کی ترقی کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں ڈسکہ کابینہ میں نیو عطیات بستہ کا افتتاح کیا گیاجس میں علاقےکے شخصیات نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کا شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، سپروائزر شعبہ عطیات بستہ)