19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے تحت ننکانہ
کے عاشقانِ رسول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے
ایصالِ ثواب کے لئے 5 فروری کو تین دن کے
مدنی قافلے میں روانہ ہوئے۔
دوران قافلہ عُرس ِسیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے
سلسلے میں اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ عطیات بستہ لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل حسین عطاری نے
شرکاکو خدمت دین کی خاطر راہِ خدا میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں عملی
طور پر 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر لنگر رضویہ کا
بھی اہتمام ہوا۔