ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کی زیرِ نگرانی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دو دن کے کورس کاانعقاد کیاگیاجس میں ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد کے Permanent اور New سپر وائزرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نےشرکا کی تربیت کی جس میں سپر وائزر کی مارکیٹنگ اسکلز، شعبہ کے کام، سافٹ ویئر اور فنڈ ریزنگ کے حوالے سےذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت جامعات المدینہ،مداراس المدینہ کے اخراجات اور مساجد و مدارس ، مدنی مراکز کے تعمیراتی پروجیکٹس کو مکمل کرنے کے لئے نئے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں بڑھانےاور اس میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ: حافظ عمر نوید سکھیکی منڈی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)