26 رجب المرجب, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان سطح کی اہم میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں صوبائی اور ملکی سطح کے ذیلی شعبہ
جات ذمہ داران نے شرکت کی۔
میٹنگ
میں شریک ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری
نے سابقہ 3 ماہ کے دینی کاموں کی کارکردگی
کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ 3 ماہ کے
اہداف طے کئے۔
دورانِ میٹنگ ذمہ داران کو PMS
سافٹ ویئر کے حوالے سے بھی ٹریننگ دی گئی تاکہ دینی کاموں کو مزید بہتر انداز میں
آگے بڑھایا جاسکے نیز دیگر امور پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی گئی جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭مختلف شہروں میں اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی
زبان میں نمازِ جمعہ کے حلقے٭اسپیشل پرسنز کے سحری اجتماعات٭رمضانُ المبارک میں
اسپیشل پرسنز کے اعتکاف۔
Dawateislami