2 رجب المرجب, 1447 ہجری
22 دسمبر 2025ء کو تحصیل کنری، سندھ میں واقع
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے تحت ایک اہم و مفید ٹریننگ
سیشن منعقد ہوا جس میں تاجران اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں ”وفات
کے بعد کے شرعی مسائل“ کے حوالے سے آگاہی دی جس کی تفصیل یہ ہے:٭ نزع (جان کنی) کے وقت کے شرعی
و اخلاقی آداب ٭ غسلِ میت کا عملی طریقہ ٭ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ۔
اس کے علاوہ مزید اہم شرعی مسائل کا سیشن بھی
ہوا جس میں حاضرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami