کوئٹہ زون میں مدنی مشورہ،رکنِ شوریٰ حاجی فاروق
جیلانی عطاری نےتربیت فرمائی
دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ
کےتحت27نومبر2021ءبروزہفتہ کوئٹہ زون میں مدنی مشورےکااہتمام
کیاگیاجس میں شعبے کے کاؤنٹر ذمہ داران
سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدفاروق جیلانی عطاری نےاسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اورتنظیمی اعتبار سے تربیت کرتےہوئےمدنی پھولوں سےنوازااور کاؤنٹر ذمہ داران کونئےاہداف دیئے۔
اس دوران نگرانِ مجلس
ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نےبھی ذمہ داراسلامی بھائیوں سےگفتگو کی اورشعبےکی ترقی
کےحوالےسےذہن سازی کی۔
بعدازاں نمایاں کارکردگی
والےاسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر کوئٹہ زون کے ذمہ دار عاصم عطاری سمیت دیگراہم ذمہ داران
بھی موجودتھے۔
واضح
رہے20دسمبر2021ءکوکوئٹہ میں فیضانِ نمازوڈونیشن کورس کاانعقادکیاجائےگا۔ مقامی
اسلامی بھائیوں سےشرکت کی درخواست ہے۔(رپورٹ:سپروائزر محمد ارشد ہارون
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)