دعوتِ اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2022ء بروز منگل فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، نگرانِ شعبہ اور صوبائی ذمہ داران سمیت اورسیز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں۔

الحمد للہ دعوت اسلامی 41سال سے خدمت دین میں مصروفِ عمل ہے، جب خدمت دین کی بات آتی ہے تو ذہن میں مسجدیں بنانا، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز) قائم کرنا، عالم، حافظ، امام ِ مسجد، قاری اور حافظ بنانا آتا ہے۔

اس وقت دعوتِ اسلامی ہزاروں مساجد اور صرف پاکستان میں کم و بیش 402 مدنی مراکز فیضان مدینہ بناچکی ہے۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے اخراجات اربوں میں ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی عطیات جمع کرتی ہے تاکہ تعلیم کا یہ نظام چلتا رہے۔عطیات جمع کرنے کے مختلف ذرائع ہیں ان میں سے ایک ڈونیشن سیل بھی ہے جس کے مختلف ذیلی شعبہ جات ہیں۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)