دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 5 جون 2022ء بروز
اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ کراچی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوت اسلامی ڈاکٹر
عبدالقیوم عطاری (نگران ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ) نے بذریعہ زوم لنک اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ کراچی سطح کے ذمہ دار سیّد شفیق الرحمن شاہ عطاری نے شرکا کو دعوت
اسلامی کے اخراجات اور ڈونیشن سیل ڈپارٹمنٹ کے ذریعے تمام شعبہ جات کو خود کفیل
کرنے، 3 دن پر مشتمل کورس میں اسلامی
بھائیوں کو شرکت کروانے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے متعلق کلام کیا۔
اسی طرح سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری نے مینول
و سافٹ ویئر نظام کو مضبوط کرنے کے سلسلے
میں اہم امور نکات پر گفتگو کی جبکہ نگرانِ اجارہ مجلس سیّد اسد عطاری نے ذمہ
داران کو ڈونیٹ قربانی بکنگ کرنے کےمتعلق چند ضروری باتیں بتائیں۔بعدازاں نمایاں
کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد ارشد ہارون عطاری کراچی سٹی معاون ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)