فیصل آبا د
پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2024ء کو
میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ داران، رکنِ شوریٰ
حاجی فاروق جیلانی عطاری، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ اور مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے
شرکت کی۔
اس موقع
پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے میٹنگ میں موجوداسلامی بھائیوں سے گفتگو
کے دوران مختلف امور پر اُن کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ڈیپارٹمنٹ کی
کارکردگی (2024ء) اور ہدف کے ساتھ اس کا تقابلی جائزہ٭جنوری تا
اگست 2024ء تک ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا تقابل٭ڈیپارٹمنٹ کی موجودہ تقرری کا جائزہ٭صوبائی
ذمہ داران کے دینی کاموں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ (جنوری تا اگست 2024ء)٭نیک اعمال کا
رسالہ٭3 دن کا مدنی قافلہ٭ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت٭ٹیلی 2024ء کی
تیاری کا جائزہ٭آمدن و خرچ کا جائزہ۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ
پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)