مؤرخہ 27فروری  2024ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ موڑ ایمن آباد گوجرانوالہ گجرات ڈویژن میں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن ہوا۔

ابتداءًنگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔بعدازاں نگران ڈویژن گوجرانوالہ و رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ(بستہ) ذمہ داران کی 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور یہ ذہن دیا کہ بارہ دینی کاموں میں بستہ ذمہ داران کا contribution بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید رزقِ حلال اور اخلاق و اطوار کو سنوارنے کے حوالے سے نکات بتائے جبکہ تقویٰ، قناعت ،صبر ،شکر اور خوفِ خدا کے فضائل اور امانت میں خیانت کے نقصانات بھی بتائے ۔علاوہ ازیں رمضان المبارک میں ڈونیشن بڑھانے پر مدنی پھول دیئے۔

اس موقع پر زکوٰۃ شارٹ کورس بھی تربیت کے طور پر کروایا گیا جس میں زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ اور کن کن چیزوں پر زکوٰۃ بنتی ہے اس سلسلے میں تربیت کی گئی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )