21 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں 25جنوری
2024ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمدشاہد عطاری نے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔
اس
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری کے علاوہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس اور صوبائی، ڈویژن و شعبہ فنانس کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت نے سال 2024ء میں شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا سابقہ سالوں (2022-2023ء) کے
اہداف سے تقابل کیا اور اسلامی بھائیوں کو مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)