21 رجب المرجب, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں 8جنوری
2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
بہاولپورا ور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی
۔
مدنی
مشورے میں نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا ا ور ہفتہ وار اجتماع میں حاضری دینے نیز اس کو مضبوط کرنے کے بارے میں رہنمائی کی۔
اس کے
علاوہ نگران بہاولپور ڈویژن ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروانے اور ڈونر کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں میں شامل کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)