دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت 19،18،17اکتوبر 2023ء کو عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان بھر سے اسلامی بھائیوں نےشرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت و کن
شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ کے دینی کام کرنے کےحوالے سے بذریعہ وڈیولنک
شرکائے اجتماع کی تربیت فرمائی۔
اس کے
علاوہ دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد حسان عطاری مدنی،کراچی سٹی کے نگران و رکن شوریٰ
حاجی فضیل عطاری،رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری ،نگران شعبہ ڈونیشن سیل ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری ،کراچی
سٹی کے رکن حاجی سید شفیق الرحمن عطاری اور پاکستان سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی نیز اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔آخر میں نمایا ں کارکردگی پر ڈویژن ذمہ دار کو قرآن پہن تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: محمد
ارشد ہارون عطاری کراچی ڈویژن ذمہ دار،
کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)