رابطہ برائے شوبز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے ایک میٹ اپ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت ہوئی۔

اس دوران عاشقانِ رسول کی رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے حاضرین کو آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں شرکا کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔

اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور تمام عاشقانِ رسول کو تحائف دیئے نیز اُن کے سروں پر عمامہ شریف بھی باندھا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)