فیصل آباد پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے ایکٹرز، پروموٹر، پرڈیوسر،
ڈائریکٹرز اور آرگنائرز بالخصوص مرحوم سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان راہی کی آمد
ہوئی۔
اس دوران تمام اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی اور
ایک میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں حضور خاتم
النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی سیرت پر عمل کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے دینی و فلاحی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعا کروائی فیضانِ مدینہ آنے والے تمام اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر
رابطہ برائے شوبز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار سمیت دیگر
ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)