21 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ للبنات کی تعمیرات
5 years ago
قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک
دعوتِ اسلامی کم و بیش 107سے زائد شعبہ
جات کے ذریعے اپنی دینی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ان ہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ بنام ”مجلس تعمیرات “ہے ۔اس مجلس
کے تحت دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز و مدارس،جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات
اورمساجد تعمیرات کی جاتی ہے۔
فیصل آباد ریجن کے علاقے
منصورآباد روضہ پارک میں مجلس تعمیرات کے تحت جامعۃ المدینہ للبنات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔جہاں بچیاں قراٰن و سنت
کی تعلیمات کو حاصل کر یں گی ۔دعوتِ اسلامی کی اس کاوش سے اہل علاقہ بہت خوش ہیں اور
اس موقع پر علاقہ مکین کے اسلامی بھائیوں نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دئیے۔