8 نومبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈسٹرکٹ وہاڑی میں قائم کپس کالج میلسی میں”شرائطِ نماز کورس“ منعقد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ کورسز پاکستان فورم کے ذمہ دار محمد فیاض عطاری نے شرکا کو نماز کی فضیلت بتاتے ہوئے شرائطِ نماز کے بارے اُن کی رہنمائی کی اور انہیں نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس سمیت وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں پرنسپل نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح کورسز کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: حافظ حسیب الرحمٰن عطاری مدنی شعبہ تعلیم ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)