27 اگست 2025ء کو میرپور خاص کے علاقے ہاشم نگر میں قائم پبلک اسکول میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت  اجتماعی طور پر ”مدنی مذاکرہ بسلسلہ جشنِ ولادتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمدیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ عبدالوہاب عطاری، نگرانِ ڈویژن حافظ زین عطاری، اسکول پرنسپل سر عمران لاڑک اور اسکول کے میل اسٹاف سمیت اسٹوڈنٹس موجود تھے۔

مدنی مذاکرے کے بعد مولانا عرفان عطاری مدنی اور شاہزیب عطاری نے اخلاقیات کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کے درمیان بیان کیا جبکہ رکنِ شوریٰ عبدالوہاب عطاری نے اسکول اسٹاف و ذمہ داران کے ہمراہ ایک میٹنگ بھی کی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد احسان عطاری کوآرڈینیٹر دعوت اسلامی ضلع گجرانوالہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)