جناح سائنس کالج فقیر والی، بہاولپور میں میلاد
النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کانفرس کا
انعقاد
ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 18 ستمبر 2024ء کو تحصیل ہارون آباد، ضلع بہاولنگر،
ڈویژن بہاولپور میں قائم جناح سائنس کالج فقیر والی میں میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کانفرس ہوئی جس میں 800 سے زائد اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
تلاوت ونعت سے
کانفرس کا آغاز ہوا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی ڈاکٹر اظہر عطاری نے ”سیرتِ
مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے موضوع پر
بیان کیااور حاضرین کو سیرتِ رسول اپنانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا اسامہ عطاری مدنی شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ بہاولنگر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماعِ میلاد، مختلف
اسکولز و کالجز کے اسٹوڈنٹس کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بوائزکے تحت 10 ستمبر 2024ء کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماعِ میلاد منعقد ہوا جس میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن
حاجی سلیم عطاری، نگران فیصل آباد سٹی مولانا مظہر عطاری مدنی، فیصل آباد سٹی کے
شعبہ تعلیم ذمہ دار، مختلف اسکولز و کالجز کے اسٹوڈنٹس اور اسٹاف عاشقان رسول نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا جس میں انہوں نے سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے حاضرین
کی تربیت و رہنمائی کی۔
اجتماع کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا جبکہ
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں کو
سلسلہ قادریہ میں داخل بھی کروایا۔
بعدازاں اجتماع میں شریک اسٹوڈنٹس نے نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سرسیّد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے آڈیٹوریم میں
اجتماع
سرسیّد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی
کے آڈیٹوریم میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے
اجتماع کا کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے رجسٹرار، وائس چانسلر اور پروفیسرز سمیت
دیگر اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود افراد کی مختلف امور
پردینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق بتایا۔
خواجہ
فرید یونیورسٹی رحیم یارخان میں وائس
چانسلر ڈاکٹر شہزاد مرتضی سے ملاقات
دعوت
اسلامی شعبہ تعلیم کے تحت خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان میں مختلف دینی کاموں
کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری عبد الوہاب عطاری صاحب کی وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد
مرتضی اور دیگر یونیورسٹی عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دعوت اسلامی کا
تعارف اور طلباء کی قردار سازی پر گفتگو ہوئی۔ رکن شوری نے وائس چانسلر ، رجسٹرار
اور دیگر عہدیداران کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔
وائس
چانسلر اور دیگر عہدیداران کے ساتھ پلانٹیشن کا سلسلہ ہوا جبکہ یونیورسٹی کی مرکزی جامعہ مسجد میں جمعہ کے موقع پر رکن شوری
کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کی جانب سے سر سید یونیورسٹی کراچی میں رمضان
اجتماع ہوا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین ، رجسٹرار سید
سرفراز علی، ڈینز، پروفیسرز(
ڈاکٹر مفتی راشد اعوان اور ڈاکٹر میر شبیر
علی )،فیکلٹی
ممبران اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی ۔
پروفیشنلز
فارم پاکستان ذمہ دار ثوبان عطاری نے ”
رمضان المبارک کی خاص عبادات روزہ ،تراویح اور تلاوت قرآن “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دل جمعی سے یہ عبادات بجا لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈیپارٹمنٹ ID
(Irrigation And Drainage) آبپاشی اور نکاسی آب کے چیئرمین ڈاکٹر
عدنان شاہد کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی
کے تحت افطار اور ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور شرکا کو اپنی زندگی کے شب و روز اللہ پا ک اور رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت و فرمابرداری کے کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس
موقع پر ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم فاروق حیدر عطاری اور یونیورسٹی ہیڈ عثمان رضا عطاری سمیت دیگر مبلغین بھی موجود تھے۔ (رپورٹ
: عثمان رضا عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
اسپائیر
گروپ آف کالجز فیصل آباد کے ٹیچنگ اسٹاف میں رمضان المبارک کی مناسبت سے سیشن
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے اسپائیر
گروپ آف کالجز فیصل آباد کے ٹیچنگ اسٹاف میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے ٹیچرز نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن
عبد الوہاب عطاری نے ٹیچرز میں ”مقصدِ رمضان “کے عنوان پر
بیان کرتے ہوئے تقویٰ و پرہیز گاری کے
حصول کے لئے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں کالج کےا سٹوڈنٹس میں بھی نیکیاں
کرنے اور برائی سے بچنے کی سوچ پیدا کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کے فیصل آباد کیمپس میں میٹ اپ
کا انعقاد ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر برگیڈیئر ریٹائرڈ آفتاب رمیز، یونیورسٹی
فیکلٹی ممبرز اور ا سٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے ”فضائلِ رمضان
“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو
رمضان کی اہمیت و برکات کے حوالے سے بتایا اور ان کو ماہ رمضان المبارک کو خوب نیکیوں و عبادت میں
گزارنے کا ذہن دیا۔
اختتام پر رکن
شوریٰ نے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور دورانِ گفتگو انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی
خدمات پر بریفنگ بھی دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے تعلق سے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مختلف کالجز و یونیورسٹی کے طلبہ میں
میٹ اپ
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں شعبہ تعلیم کے تحت مختلف کالجز و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے درمیان میٹ اپ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی ماحول کا تعارف کروایا۔
مزید نگران پاکستان مشاورت نے
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کس طرح دینی خدمات کر سکتے ہیں اس بارے میں بھی بتایا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ
:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں افطار
اجتماع منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر محفل نعت کا سلسلہ بھی ہوا اور مبلغ دعوت اسلامی نے ”ماہ رمضان
المبارک “ کی مناسبت سے بیان کیا جس میں شرکا کو نیک اعمال کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔
دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے ان میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر 60سے زائد اسٹوڈنٹس نے مختلف کورسز میں داخلہ لینے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم ملتان ڈویژن ڈسٹرکٹ وہاڑی،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام زرعی یونیورسٹی
ٹنڈوجام کی سینٹرل لان قاسم ہاسٹل میں سالانہ افطار اجتماع ارینچ کیا گیا جس میں 800سے زائد اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن ِ پا ک و نعت شریف سے ہوا پھر مبلغ دعوت اسلامی نے ”رمضان المبار ک کے فضائل و برکات“ کے موضوع پر بیان کیا اور ماہ ِ مبارک کی خوب
قدر و منزلت کرنے کی ترغیب دی جبکہ آخر میں مناجات و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم ملتان ڈویژن ڈسٹرکٹ وہاڑی،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وہاڑی میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں PHD
ڈاکٹرز ،ٹیچرز ،پرنسپلز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
افطار
اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے ” فضائل رمضان“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں رمضان
المبارک کوخوب نیکیوں میں گزارنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو فرض علوم پر مشتمل مختلف کورسز کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے کورسز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم ملتان ڈویژن ڈسٹرکٹ وہاڑی،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)