سندھ کے شہر پنوعاقل میں موجود گورنمنٹ ہائی سکینڈری اسکول حسین کلوڑ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز و پرنسپل  سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت ہوئی۔

اس سیشن میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے درمیان ”اخلاقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں بھی اخلاقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ٹیچرز و پرنسپل کے ہمراہ اسکول کے احاطے میں شجرکاری کی اور پودے لگاکر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)