حیدرآباد، سندھ 5 اگست 2025ء :

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآباد میں واقع گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد تعلیمی ادارے میں ماحول کی بہتری کے لئے درخت لگانا تھا۔

اس مہم کے دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ شہزاد عطاری نے غزالی کالج کے پرنسپل پروفیسر فاروق قاضی کے ہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے کالج کے احاطے میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے پروفیسر فاروق قاضی کو مدعو کیا تاکہ وہ اپنے پروفیسرز کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کریں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: مولانا محمد عزیر عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)