سکھر میں قائم اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سہیل احمد سرہندی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نگران ڈیپارٹمنٹ شہزاد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیا بالخصوص FGRF (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے تحت جاری فلاحی کاموں جیسے بلڈ ڈونیشن، ڈرائیو اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔

اس کے علاوہ گرین پاکستان پروجیکٹ اور اس کے تحت بننے والے ”فیضان فاریسٹ“ کے متعلق آگاہی دی نیز دینی خدمات کا بھی تعارف کروایا گیا جن میں شارٹ کورسز، نوجوانوں میں نشہ آور عادات کے خاتمے کے لئے اسپیشل سیشنز اور ماہِ ربیع الاول میں سیرتِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر میلاد کانفرنس شامل تھیں۔

بعد ازاں رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار اور دیگر یونیورسٹی فیکلٹی ممبران نے مین لائبریری کے سامنے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی شجرکاری میں حصہ لیا اور پودے لگا کر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر نگران ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹرار اور دیگر حکام کو دعوتِ اسلامی کی کتاب ”آخری نبی کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)