گھوٹکی شہر میں قائم مختلف کالجز اور ہائیر سکینڈری
اسکولز کا وزٹ، پرنسپلز سے ملاقات
طلبہ و طالبات کی احسن انداز میں کردار سازی
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ
روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبۂ سند کے شہر گھوٹکی میں قائم مختلف کالجز اور
ہائیر سکینڈری اسکولز کا وزٹ کیا اورپرنسپلز
سے ملاقات کی۔
دورانِ وزٹ صوبائی نگران شعبہ تعلیم جنید عطاری
نےاسکولز اور کالجز میں اسٹوڈنٹس کے درمیان ”دماغ اللہ عزوجل کی بہت بڑی
نعمت ہے“ کے موضوع پر لیکچر
دیا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات
کا تعارف کروایا۔
بعدازاں اسٹوڈنٹس کے درمیان ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار ثناء اللہ عطاری ، گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ نگران اور تحصیل
نگران اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ثناء اللہ عطاری ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپائر
کالج حافظ آباد میں 16نومبر 2023ء کو محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل نوید احمد،وائس پرنسپل عابد
حسین ساقی،کالج ا سٹاف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب
عطاری نے ” آج کے نوجوان میں آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا کردار“ کے موضوع
پر بیان کیا ۔آخر میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگر
شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی پروگرامز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:
محمد عمر دراز عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان میں شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی کے گھر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک سے ہوا اور کوئٹہ شہر کے مشہور و معروف ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں گلہائے
عقیدت پیش کئے۔
مبلغ
دعوت اسلامی و جامعۃ المدینہ کے صوبائی ذمہ
دار مولانا شہزاد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا
میں اجتماع میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، ٹیچرز
اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
تحصیل
ذمہ دار شعبہ تعلیم ٹیکسلا مشرف عطاری نے ماہِ میلاد کی مناسبت سے واقعات بیان کئے
جس میں اسٹوڈنٹس و اساتذہ کو سرکار صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی سیرت کو اپنانے کا ذہن دیا۔مزید نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر
انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حافظ حمزہ عطاری صوبائی ذمہ
دار شعبہ تعلیم اسلام آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام 16 اکتوبر2023ء کو اسلام آباد،
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اجتماع میلاد
النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈائریکٹرز اور امپلائز نے
شرکت کی۔
حافظ
حمزہ عطاری نے ماہِ میلاد کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور شرکا کو سرکار صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ کو اپنانے کا ذہن دیا۔مزید نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ
وہاڑی پنجاب میں 3 اکتوبر2023ء کو اجتماع
میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور پروفیسرز نے شرکت کی۔
تحصیل
نگران وہاڑی صدیق عطاری نے ’’ محبت
رسول اور ٹیچر کا ادب ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسٹوڈنٹس کو پیارے آقاصلی
اللہ علیہ وسلم سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے آپ کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیزاساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ: محمد
قاسم عطاری ڈسٹرکٹ وہاڑی شعبہ تعلیم ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گڑھا
موڑ،وہاڑی پنجاب میں دعوت اسلامی کے
شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور پروفیسر زنے شرکت کی۔
نگران
تحصیل میلسی زم زم رضا عطاری نے ’’اخلاق مصطفیٰ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسٹوڈنٹس کو اساتذہ ٔاور والدین کے ادب و احترام کرنے کا
ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد
قاسم عطاری ڈسٹرکٹ وہاڑی شعبہ تعلیم ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ سندھ لیاقت بھٹو سے ملاقات
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ذمہ داران نے حیدر آباد میں ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ سندھ لیاقت بھٹو سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دارا سلامی بھائی نے لیاقت بھٹو کو دعوت اسلامی کاتعارف کروایا اور ان سے ماہ میلاد میں ایگریکلچر ریسرچ مین آڈیٹوریم ہال میں اجتماع میلاد منعقد کرنے پر گفتگو ہوئی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ ترجمہ وتفسیر قرآن بنام ’’افہام
القرآن‘‘ تحفے میں
پیش کیا۔(رپورٹ:صوبائی
ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
صوبہ
بلوچستان کے میٹرو سٹی کوئٹہ پریس کلب میں
سنتوں بھرے اجتماع کاا نعقاد
صوبہ
بلوچستان کے میٹرو سٹی کوئٹہ پریس کلب میں 3ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع
کاانعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی پروفیسرز ،اسٹوڈنٹس،
ٹیچرز اور شخصیات نے شرکت کی ۔
شعبہ
تعلیم کے نگران مجلس و رکنِ شوریٰ عبدالوھاب
عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ
دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم محمد
فہد عطاری صوبہ بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور یونیورسٹیز فیکلٹی کے لئے 5 اگست
سے فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماع منعقد
ہوگا
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے، دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے اجتماعات اور مختلف
سیشنز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں PHD Docters اور
University's Faculty کے لئے 2 دن پر مشتمل سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مختلف سیشنز میں حاضرین کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں
مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔
معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک کا آغاز 5 اگست 2023ء بروز ہفتہ 3:00
PM پر کیا جائے گا جبکہ اس کا اختتام 6 اگست 2023ء بروز اتوار5:00 PM پر ہوگا۔ University's سے
تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول ضرور بالضرور اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرکے ثوابِ
دارین حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
سکردو، صوبہ گلگت بلتستان کے مقامی تعلیمی ادارے
میں مختلف ٹیچرز سے ملاقات
گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سکردو، صوبہ گلگت بلتستان
کے مقامی تعلیمی ادارے میں مختلف ٹیچرز سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب
عطاری نے ٹیچرز کو شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایااور اپنی کلاسز میں اسٹوڈنٹس کی
اخلاقی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی سکردو ڈویژن میں قائم پیرا میڈیکل کالج کے پرنسپل سے ملاقات
ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کالج کے اسٹوڈنٹس کے درمیان
ایک میٹ اپ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے بیان کرتے ہوئے
اسٹوڈنٹس کو اپنے مسلمان بھائیوں کی خیرخواہی کرنے اور اُن کےساتھ ہمدردی کرنے کا
ذہن دیا۔
علاوہ
ازیں نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز اور سوشل پلیٹ فارمز کا تعارف کروایا
نیز اسٹوڈنٹس کو ان سے فائدہ حاصل کرنے کی
ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)