14 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ روز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے
والے ٹنڈو الہ یار ڈسٹرکٹ کے پروفیسرز کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن کا استقبال کیا۔
معلومات کے مطابق ان پروفیسرز میں ڈگری کالج نصر
پور کے ایسوسئیٹ پروفیسر نوید شاہ، ایسوسئیٹ پروفیسر پرنسپل نور محمد شاہ، اسسٹنٹ
پروفیسر راؤ طارق، اسسٹنٹ پروفیسر اعظم حجن اور اشتیاق قریشی شامل تھے۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے پروفیسرز کو فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز، شعبہ مدنی چینل، شعبہ روحانی علاج اور شعبہ آئی ٹی سمیت دیگر شعبہ
جات کا وزٹ کروایا۔