5 رمضان المبارک, 1446 ہجری
ضلع ننکانہ
صاحب، صوبۂ پنجاب کی تحصیل شاہ کوٹ میں
قائم رفاہ انٹرنیشنل کالج (Riphah International
College) میں ایک سیشن
منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان اور پرنسپلز نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار محمد جنید عطاری نے حاضرین کے درمیان
بیان کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی
اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تعارف بھی کروایا۔آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا
کروائی۔(رپورٹ:ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)