8 رجب المرجب, 1446 ہجری
یونیورسٹی
آف ایگریکلچر فیصل آباداجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام
Tue, 7 Jan , 2025
yesterday
عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل
آباد کے ہاسٹل جناح ہال میں اسٹوڈنٹس نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اجتماعی
طور پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
مدنی
مذاکرے کے دوران اسٹوڈنٹس نے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی
حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں
سے رہنمائی حاصل کی جبکہ اختتام پر فیصل آباد سٹی کے نگرانِ شعبہ تعلیم محمد عثمان
رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں سنتیں
و آداب سکھائے گئے ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)