فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے کانفرنس روم میں ٹیچرز حضرات میں ”احکامِ روزہ کورس“
حیدرآباد سندھ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کے کانفرنس روم میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ”احکامِ روزہ
کورس“ کروایا گیا جس میں ٹیچرز حضرات کی شرکت ہوئی۔
اس کورس میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی نوید
عطاری مدنی نے روزوں کے مسائل پر ٹیچرز کی
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں روزے سے متعلق چند اہم چیزیں بیان کیں جن میں سے بعض یہ
ہیں:٭روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے٭روزے کی حفاظت کس طرح کی جائے٭روزہ تقوےکا نام
ہے٭روزہ قربِ الٰہی پانے کا ذریعہ ہے٭روزہ باطنی عبادت ہے جو کہ اللہ پاک کو پسند ہے٭روزے سے بیماریاں دور ہوتی ہیں٭روزہ
ہمارے نفس و روح کو پاک کرتا ہے۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار
شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے محمد بن قاسم ہاسٹل میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ
زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے محمد بن قاسم ہاسٹل
میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
حلقے کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی جنید عطاری نے
شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ماہِ رمضانُ المبارک عبادت میں گزارنے اور مساجد
کو آباد کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت زرعی یونیورسٹی
ٹنڈوجام کے جی ایم ہاسٹل میں ”افطار اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس
اور ٹیچرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماعِ پاک کے آغاز میں تلاوتِ کلامِ پاک کی
گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ صوبائی نگران عرفات رضا عطاری
نے بیان کیا۔
صوبائی نگران نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے
کہا کہ حلال روزی عبادت ہے اس کو اہمیت دیں بالخصوص نمازوں کی پابندی کریں اور
قراٰنِ پاک کی تلاوت اپنا معمول بنائیں۔
گوجرانوالہ، پنجاب پاکستان میں ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 مارچ 2025ء کو ”ٹیچرز میٹ اپ“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں وائٹل گروپس آف کالجز کے اونر میاں تعظیم اور رانا اشرف سمیت دیگر
ٹیچر حضرات کی شرکت ہوئی۔
ابتداءً ٹیچرز فورم کے ذمہ دار راؤ جنید عطاری
نے بیان کیا جبکہ نگرانِ میٹروپولیٹن نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا
تعارف کرواتے ہوئے انہیں رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبہ پنجاب کے شہر خان پور میں واقع مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کےایجویشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹیچرز کے لئے ”افطار میٹ اپ“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن رحیم یار خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر رحیم یار خان
سمیت دیگر ٹیچر حضرات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے تمام
مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی ڈاکومنٹری دیکھائی جس میں انہیں دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
بعدازاں ”افطار میٹ اپ“ میں آئے ہوئے
تمام مہمانوں نے فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو
سراہا۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار
شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فورٹ عباس ضلع بہاولنگر میں ا سٹوڈنٹس اور
ٹیچرز کے درمیان استقبال رمضان سیشن
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت 3مارچ2025ء کو مدنی مسجد ( فورٹ عباس ضلع بہاولنگر ڈویژن بہاولپور ) میں
ا سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے درمیان استقبال رمضان سیشن ہوا جس میں اسامہ عطاری شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ
بہاولنگر نے تین سو پچاس سے زائد اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا
۔(کانٹینٹ:شعیب احمد)
پنجاب گروپ آف کالج میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے درمیان استقبال رمضان سیشن
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت 3مارچ2025ء کو
پنجاب گروپ آف کالج( فورٹ عباس ضلع
بہاولنگر ڈویژن بہاولپور ) میں ا سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے درمیان استقبال رمضان سیشن ہوا
جس میں شعبہ تعلیم تحصیل فورٹ عباس ذمہ دار طاہر
عطاری نے 60 سے زیادہ اسٹوڈنٹس
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:شعیب احمد)
مالاکنڈ یونیورسٹی، صوبہ خیبرپختونخوا میں”
استقبالِ رمضان پروگرام “ کا انعقاد
صوبہ خیبرپختونخوا کی مالاکنڈ یونیورسٹی میں
گزشتہ روز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت” استقبالِ رمضان پروگرام
“ کا انعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پُرو وائس چانسلر، فیکلٹی
اور اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔
اس پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے ”ہمیں اس ماہ کو کیسے گزارنا ہے؟“، ”اس مبارک
مہینے میں کون کون سی عبادت کی جائیں“ اور ”جنت سال کے شروع سے اگلے سال تک
رمضانُ المبارک میں سجائی جاتی ہے“ کے موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی
و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں حاضرین کو
بتایا اور انہیں بھی ان میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
فیضانِ مدینہ ملتان میں ”استقبالِ رمضان اجتماع“
کا انعقاد، اسکولز کے اسٹوڈنٹس کی شرکت
خدمتِ دین میں مصروفِ عمل دعوتِ اسلامی کے
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 17 فروری 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ”استقبالِ
رمضان اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نجی اسکولز کے اسٹوڈنٹس کی شرکت
ہوئی۔
اس موقع پر تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں
اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے اخلاقیات کے حوالے سے بیان کیا اور اسٹوڈنٹس
کو رمضانُ المبارک کی اہمیت بتاتے ہوئے چند بنیادی مسائل کے بارے میں آگاہی دی جس
پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں داخلہ لینے کی نیتیں کیں۔
آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہواجس میں رکنِ
شوریٰ نے اسٹوڈنٹس کو تحائف دیئے جبکہ اسٹوڈنٹس نے فیضانِ مدینہ ملتان میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز، دارالافتاء
اہلسنت اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا وزٹ کیا۔(رپورٹ: حافظ حسیب
الرحمن عطاری مدنی، شعبہ تعلیم ملتان ڈویژن
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ جامشورو میں قائم GM
ہاسٹل سندھ یونیورسٹی جامشورو میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
” شبِ برأت اجتماع “ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو شبِ برأت کے فضائل بتائے اور انہیں اس
رات عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا۔
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت 13 فروری 2025ء
کو گریجویٹ کالج بہاولنگر میں ایک سیشن کا
انعقاد ہو اجس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور
کالج کے دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
سیشن میں نگرانِ FGRF UK
حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس اور
ٹیچرز میں کردار سازی کے موضوع پر اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کی اور گھر والوں سمیت اپنے
اساتذہ کے ساتھ کیسا ہونا چاہیئے؟ اس پر
اسٹوڈنٹس کی ذہن سازی کی۔
شعبہ ٹیچرز فورم دعوت اسلامی کے تحت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میں ٹیچرز میٹ اپ
منعقد کیا گیا جس میں پرنسپل سعید احمد بھئی کالج کے وائس پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن عبدالوہاب عطاری نے ٹیچرز
کو طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تربیت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے کہا کہ آج
جھوٹ سمیت دیگر بڑھنے والی برائیوں سے
ہمیں اپنے نوجوان نسل کو بچانا ہے۔ رکن
شوری کا کہنا تھا کہ ان برائیوں کو اساتذہ ہی ختم کر سکتے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس اسٹوڈنٹس کافی وقت گزارتے ہیں ٹیچرز
کا کردار اور رول بہت اہم ہے۔
اساتذہ نے کورسز کرنے اور طلباء میں اس سوچ کو
اجاگر کرنے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ رکن شوری نے اساتذہ کودعوت اسلامی کے ماحول میں کورسز
کرکے خود کو اسلامی تعلیمات سے آشنا کر نے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ کورسز دعوت اسلامی اور مکتبہ المدینہ کی کتابیں آخری نبی کی پیاری
سیرت،550سنتیں اور آداب اور جھوٹ سے بچنے
کے حوالے سے کتاب کا تعارف پیش کیا ۔
آخر میں رکن شوری نے اساتذہ اور پرنسپل کو مکتبہ المدینہ کی کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔(رپورٹ: جنید عطاری، ذمہ دار ٹیچرز فورم دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami