شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت 13 فروری 2025ء کو  گریجویٹ کالج بہاولنگر میں ایک سیشن کا انعقاد ہو اجس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور کالج کے دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

سیشن میں نگرانِ FGRF UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز میں کردار سازی کے موضوع پر اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کی اور گھر والوں سمیت اپنے اساتذہ کے ساتھ کیسا ہونا چاہیئے؟ اس پر اسٹوڈنٹس کی ذہن سازی کی۔

اختتام پر گریجویٹ کالج بہاولنگر کی جانب سے نگرانِ FGRF UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری کو اعزازی طور ایوارڈ دیا گیا جبکہ انہوں نے دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ کالج میں شجر کاری بھی کی۔(رپورٹ: مولانا اسامہ عطاری مدنی، شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ بہاولنگر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)