زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے محمد بن قاسم ہاسٹل میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں  اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

حلقے کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی جنید عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ماہِ رمضانُ المبارک عبادت میں گزارنے اور مساجد کو آباد کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)