گوجرانوالہ، پنجاب پاکستان میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 مارچ 2025ء کو ”ٹیچرز میٹ اپ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائٹل گروپس آف کالجز کے اونر میاں تعظیم اور رانا اشرف سمیت دیگر ٹیچر حضرات کی شرکت ہوئی۔

ابتداءً ٹیچرز فورم کے ذمہ دار راؤ جنید عطاری نے بیان کیا جبکہ نگرانِ میٹروپولیٹن نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)