صوبہ پنجاب کے شہر خان پور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کےایجویشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت  ٹیچرز کے لئے ”افطار میٹ اپ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن رحیم یار خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر رحیم یار خان سمیت دیگر ٹیچر حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی ڈاکومنٹری دیکھائی جس میں انہیں دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

بعدازاں ”افطار میٹ اپ“ میں آئے ہوئے تمام مہمانوں نے فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)