صوبہ خیبرپختونخوا کی مالاکنڈ یونیورسٹی میں گزشتہ روز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت” استقبالِ رمضان پروگرام “ کا انعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پُرو وائس چانسلر، فیکلٹی اور اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔

اس پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے ”ہمیں اس ماہ کو کیسے گزارنا ہے؟“، ”اس مبارک مہینے میں کون کون سی عبادت کی جائیں“ اور ”جنت سال کے شروع سے اگلے سال تک رمضانُ المبارک میں سجائی جاتی ہے“ کے موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں حاضرین کو بتایا اور انہیں بھی ان میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اختتام پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”فیضانِ رمضان“تحفے میں پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)