فیضانِ مدینہ ملتان میں ”استقبالِ رمضان اجتماع“
کا انعقاد، اسکولز کے اسٹوڈنٹس کی شرکت
خدمتِ دین میں مصروفِ عمل دعوتِ اسلامی کے
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 17 فروری 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ”استقبالِ
رمضان اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نجی اسکولز کے اسٹوڈنٹس کی شرکت
ہوئی۔
اس موقع پر تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں
اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے اخلاقیات کے حوالے سے بیان کیا اور اسٹوڈنٹس
کو رمضانُ المبارک کی اہمیت بتاتے ہوئے چند بنیادی مسائل کے بارے میں آگاہی دی جس
پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں داخلہ لینے کی نیتیں کیں۔
آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہواجس میں رکنِ
شوریٰ نے اسٹوڈنٹس کو تحائف دیئے جبکہ اسٹوڈنٹس نے فیضانِ مدینہ ملتان میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز، دارالافتاء
اہلسنت اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا وزٹ کیا۔(رپورٹ: حافظ حسیب
الرحمن عطاری مدنی، شعبہ تعلیم ملتان ڈویژن
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)