زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں مختلف اعلیٰ حکام سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقاتیں ہوئیں جس دوران یونیورسٹی میں دینی کاموں کی ترقی اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالرشید عطاری اور ٹیچرز فورم کے ذمہ داران کی پرو وائس چانسلر عمر کوٹ ڈاکٹر جان محمد مری سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں مختلف نکات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ عمر کوٹ کیمپس میں جاری پلانٹیشن سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے اور ماہِ میلاد کے دوران میگا ایونٹ کے متعلق کلام کیا گیا۔اسی دوران ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر انوار خانزادہ سے بھی 27 اگست 2025ء کو پلانٹیشن پروجیکٹ پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر اسٹیٹ آفیسر سے پلانٹیشن لیٹر کے اجراء اور وائس چانسلر کی شرکت کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔

الحمدللہ ”1500 واں جشن ولادت“ کی تیاریاں بھی زوروشور سے جاری ہیں، اس حوالے سے ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ کتاب تحفے میں پیش کی گئی۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)