گزشتہ روز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان چونگی لاہور میں موجود اسپائر کالج میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں کالج کے  ٹیچرز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے علمِ دین کی اہمیت کے بارے میں ٹیچرز کو بتاتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی ای بک لائبریری اور دیگر ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ علمِ دین کے موضوعات پر دعوتِ اسلامی اس وقت تک کئی کُتُب شائع کرچکی ہے لہٰذا آپ دینی کُتُب کا مطالعہ ضرور کریں تاکہ ایک ٹیچر اسلام کے ضروری احکام سے واقف ہوسکے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)