21 صفر المظفر, 1447 ہجری
حیدرآباد، سندھ 5 اگست 2025ء :
تعلیمی اداروں میں ماحول کی بہتری اور سر سبزی کو فروغ دینے کے جذبے کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف
آباد، حیدرآباد میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت وائس پرنسپل اور
پروفیسرز نے شرکت کی۔
اس شجرکاری مہم میں نگران ڈیپارٹمنٹ شہزاد عطاری نے وائس
پرنسپل اور پروفیسرز کے
ہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے کالج کے احاطے میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی وسلامتی
کے لئے دعا کی۔(رپورٹ: مولانا محمد عزیر عطاری مدنی
صوبائی ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)