پبلک اسکول جہلوری روڈ،  میرپورخاص میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 19 ستمبر 2025ء کو اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اجتماع کے دوران اسٹوڈنٹس نے نعت خوانی، کوئز کمپیٹیشن اور مختلف سیگمنٹس میں حصہ لیا جن میں اسٹوڈنٹس کی محنت اور صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ آخر میں اسٹوڈنٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی مولانا عرفان عطاری مدنی اور اشفاق عطاری نے ”جھوٹ کی مذمت اور اخلاق کریمہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے موضوعات پر بیان کرتے ہوئےحاضرین کو سچائی اور اخلاق کی فضیلت کے حوالے سے بتایا۔

اجتماع میں مفتی شریف سعیدی ، مبلغ دعوت اسلامی سید ریحان عطاری ، اسکول پرنسپل سر عمران لاڑک، ریجنل ہیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن علی محمد ، فیصل خان زئی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ: ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)