بہاولپور (19 ستمبر 2025) :

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مین آڈیٹوریم میں میلاد مصطفیٰ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری، یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈائریکٹر کالجز، ایجوکیشن اتھارٹیز، یونیورسٹی فیکلٹی اور ٹیچرز سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت کے لئے رہنمائی و محبت کے پیغام کو عام کیا۔

نگرانِ شوری، مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے بیان کے دوران حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور انہیں بھی پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری اور عبدالوہاب عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: شکیل احمد ڈویژن ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)