سرکارِ دو عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم سمیت دیگر اسکولوں کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، اسٹاف اور پرنسپلز نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت، ہمارے نبی اور سچے نبی“ کے موضوعات پر بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرکے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)