30 جمادی الاخر, 1446 ہجری
تاندلیانوالہ سٹی، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں خصوصی طور پر نگران ڈویژن حاجی سلیم عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد نعیم
عطاری اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نےشرکت
کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے ہفتہ
وار اجتماع کی تعداد بڑھانے اور انتظامات
کو بہتر کرنے کا ذہن دیا نیز تاندلیانوالہ
سٹی کے ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
کے بیان کے حوالے سے انتظامی مجلس بنائی۔