5 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ
ہفتہ وار اجتماع دعوت ِاسلامی کی جانب سے 12 نومبر 2023ء بروز اتوار میکلوڈ گنج میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں تحصیل منچن آباد میں منعقد ہونے والے ہفتہ
وار اجتماعات(منڈی
صادق گنج ، باریکا ، منچن آباد ، اور میکلوڈگنج) کی چار رکنی
مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار محمد شوال عطاری نے ہفتہ وار اجتماع کی تعداد اور انتظامات کی مضبوطی کے
حوالے سے گفتگوکی اور تحصیل مشاورت کے نگران اسلامی بھائی نے بھی رہنمائی کی ۔(رپورٹ :رمضان
رضا عطاری)