5 رجب المرجب, 1446 ہجری
12 فروری 2022ء بروزہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے گفتگو
کی ۔ صوبائی آفسز نگران اور پاکستان مشاورت آفس کے اراکین جبکہ دوسرے شہروں سے صوبائی آفسز نگران اسلامی بھائیوں
نے بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کی کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اجتماعِ پاک میں آنے والے عاشقانِ رسول کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول
ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)