فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ داران  کااہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، نگرانِ شعبہ ہفتہ وار اجتماع اور صوبائی و ڈویژن ذمہ داران شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کے اہم نکات:

٭ڈویژن وائز تقرریوں کا جائزہ بشمول شعبہ ہفتہ وار اجتماع٭ کارکردگی ہفتہ وار انٹری کے نظام کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی٭موجودہ ہفتہ وار اجتماع کی کارکردگی ڈویژن وائز٭گاڑیاں چلانے کی کارکردگی اور اہداف، گاڑی نگران تقرری، بجٹ، اور کارکردگی کا جائزہ٭ان تحصیلوں میں اجتماعات کا جائزہ جن میں ابھی تک اجتماع نہیں ہوا، اور ان میں اجتماعات شروع کرنے کا ہدف٭علاقائی، ماہانہ اور آیندہ اجتماعات کی منصوبہ بندی٭یوم عاشورہ اور محرم شریف کے یوسی سطحی اجتماعات کی تیاری، مقامات، مبلغین، اور اوقات کار، حاجی امین عطاری کی طرف سے ڈویژن وائز جدول٭نئے اجتماعات شروع کرنے کے ہدف۔

اس اہم مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔

واضح رہے مدنی مشورے کا مقصد شعبہ ہفتہ وار اجتماع کو مزید مؤثر بنانا، ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور مستقبل کے لئے حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)