5 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جاتا ہے جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں ۔اسی سلسلے میں
9ستمبر2021ءبروزجمعرات پتوکی ضلع قصور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں
بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نگران کابینہ محمد بلال عطاری مدنی نے اس موقع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے 26 ستمبر 2021ءکو پتوکی میں ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع میں شرکت کرنےاور 3
دن، 12 دن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری مجلس
سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)