فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ داران کا آن لائن ٹریننگ سیشن  منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، نگرانِ پاکستان مشاورت آفس،نگرانِ ڈویژن، نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ تحصیل، نگرانِ سب تحصیل، نگرانِ ٹاؤن، نگرانِ سب ٹاؤن،نگرانِ یوسی اور نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”ہفتہ وار اجتماع میں ہر سطح کے ذمہ داران کی شرکت“ کے موضوع پر تربیت کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے نگرانِ پاکستان مشاورت نے جوابات دیئے اور اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)