دعوتِ اسلامی کےتحت پاکستان بھر میں ہونے والے  ہفتہ وار اجتماعات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ، فیصل آباد، پنجاب میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ داران کا اہم مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین عطاری نے آن لائن جبکہ نگران پاکستان مشاورت آفس، تنظیمی سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے رکن اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بالمشافہ شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے متعدد اہم نکات پر مشاورت کی جن میں میلاد اجتماعات کی لوکیشن، ان اجتماعات کی تیاری کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف کی منصوبہ بندی شامل تھی۔

شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جون 2025ء کے 4 ہفتہ وار اجتماعات اور جولائی 2025ء کے پہلے 3 ہفتہ وار اجتماعات کی رپورٹ تقابلی جائزے کے ساتھ پیش کی تاکہ کارکردگی کا تفصیلی تجزیہ کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے سابقہ مدنی مشوروں میں طے شدہ اہداف کا بھی جائزہ لیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا جن سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور آئندہ کے لئے نئی اہداف کی نیتیں بھی کیں۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)