دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 جون 2021ء کو حیدر آباد کے کھال گودام پر مدنی مشورہ ہوا جس میں گودام کے سپر وائزر، اراکین زون فنانس ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

معاون نگران شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد مزمل عطاری اور شعبہ چرمِ قربانی پاکستان ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے کھالوں کو نمک لگوانے کے معاملات کے متعلق شرکا کی تربیت کی اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ (رپورٹ: آصف عطاری، دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 جون 2021ء کو کراچی میں دوکھال گوداموں پر مدنی مشورہ ہوا جس میں گودام کے سپر وائزر، اراکین زون فنانس ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

معاون نگران شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد مزمل عطاری اور شعبہ چرمِ قربانی پاکستان ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے کھالوں کو نمک لگوانے کے معاملات کے متعلق شرکا کی تربیت کی اور دیگر امور بات چیت کی۔(رپورٹ: آصف عطاری، دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15 جون 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان محمد مزمل عطاری اور عاصم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مدنی مشورےمیں کھالوں کے انتظامات اور دیگر کاموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔


شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17جون 2021 بروز جمعرات لاہور جوہر ٹاؤن فیضان مدینہ ریجنل ہیڈ عدیل گوندل کی زیر نگرانی ریجنل سپر وائزرز اور ڈی ایم انچارج کی میٹنگ ہوئی جس میں ریجنل ہیڈ محمد عدیل عطاری نے جامعہ و مدرستہ المدینہ بوائز اینڈ گرلز کی ایگزیز اور فنانس کے دیگر کاموں پر کلام کیا۔ ( رپورٹ: آصف عطاری دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)


فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13،جون 2021ء کو اسلام آباد ریجن فیضان مدینہ گجرات میں ابو محمد محمد،مزمل عطاری، ریجنل ہیڈ محمد عدیل عطاری نے آڈٹ جوابات کے سلسلے میں ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔ 

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 05،جون 2021ء بروز ہفتہ ریجن و زون لاہور میں ریجنل ذمہ دار محمد عدیل عطاری نے شعبہ جات کوآرڈینیٹرز ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشور ہ کیا جس میں ذمہ داران سے سابقہ کاموں کے جائزے اور آئندہ کے اہدا ف ، رپورٹس ، رسید بکس اور دیگر مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 2021ء کو فیضان مدینہ ملتان میں رکن شوری حاجی اسلم عطاری نے معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ابو محمد محمد مزمل عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں کھالوں کے انتظامات، نمک،لیبر اور دیگر مدنی پھولوں پر گفتگو کی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 2021ء وہاڑی ، شجاع آباد اور بہاولنگر زون کے فیضان مدینہ وہاڑی، فیضان مدینہ میلسی اور فیضان مدینہ بہاولنگر میں معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ابو محمد محمد مزمل عطاری نے وزٹ کیا ۔ اس موقع پر فنانس نظام کی چیکنگ ، رسید بکس ،ای رسید ، جامعات و مدارس میں فنانس نظام کی چیکنگ کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31،مئی 2021ء فیصل آبادریجن، پاکپتن و ساہیوال زون فیضان مدینہ عارف والا میں معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ابو محمد محمد مزمل عطاری نے وزٹ کیا ۔ اس موقع پر فنانس نظام کی چیکنگ ، رسید بکس ،ای رسید ، جامعات و مدارس میں فنانس نظام کی چیکنگ کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31،مئی 2021ء کو فیضان مدینہ اوکاڑہ میں معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ ابو محمد محمدمزمل عطاری نے اوکاڑہ زون کا وزٹ کیا جہاں فنانس نظام کی چیکنگ ، رسید بکس ،ای رسید ، جامعات و مدارس میں فنانس نظام کی چیکنگ کا سلسلہ ہوا ۔اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26مئی 2021ء فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ریجن فنانس ، اراکین زون فنانس ،ریجنل سپروائزر ذمہ داران نے شرکت کی۔

معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ابو محمد محمد مزمل عطاری اور ریجنل ہیڈ محمد عدیل عطار ی نے رسید بکس ،ای رسید ، کھالوں کے سابقہ مسائل اور ان کا حل ،آئندہ کھالوں کے انتظامات ، نمک ، لیبر ، گودام اور مجالس کے قیام جیسے کئی امور پر گفتگو کی۔ خود کفالت پر کلام کرتے ہوئے جامعات و مدارس میں فنانس نظام اور مسائل و اہداف کا جائزہ بھی لیا۔(رپورٹ: آصف عطاری دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان) 


فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25،مئی 2021ء کوفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور بذریعہ زوم میٹنگ مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں جامعات گرلز کے کوآرڈینیٹر ذمہ دار نے شرکت کی۔

ریجنل ہیڈ محمد عدیل عطار ی نے جامعات گرلز میں فنانس کے نظام پر گفتگو کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول، جدول جائزہ ، ای رسید اہداف پر ورکنگ،طے شدہ شیڈول کے مطابق جدول پر عمل،گوشوارے کی چیکنگ پر مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹ: آصف عطاری دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان )