17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
Wednesday, May 14, 2025
فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26مئی 2021ء فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکین ریجن فنانس ، اراکین زون فنانس ،ریجنل سپروائزر ذمہ داران
نے شرکت کی۔
معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ابو محمد محمد مزمل
عطاری اور ریجنل ہیڈ محمد عدیل عطار ی نے رسید بکس ،ای رسید ، کھالوں کے سابقہ مسائل
اور ان کا حل ،آئندہ کھالوں کے انتظامات ،
نمک ، لیبر ، گودام اور مجالس کے قیام جیسے کئی امور پر گفتگو کی۔ خود کفالت پر کلام کرتے ہوئے جامعات و مدارس میں فنانس نظام اور مسائل و اہداف کا جائزہ بھی لیا۔(رپورٹ:
آصف عطاری دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)