دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات
کے تحت 14اکتوبر2019ء بروز پیر کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں رحیم یار خان اور بہاول پور
زون کے مالیات ذمہ داران نے شرکت کی۔ معاون نگران مجلس مالیات نے ذمّہ
داران سے سابقہ آڈٹ کے جوابات لئے اور جو کمزوریاں تھیں ان پر تربیت کی ۔ علاوہ ازیں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ،آصف عطاری، دفتر ذمہ دار معاون نگران مجلس مالیات)
دعوت اسلامی کی مجلس
مالیات کے تحت 4 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ تلونڈی نارووال میں ذمّہ
داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ
مالیات ، زون سپروائز، زون سافٹ وئیر اکاؤنٹینٹ اور مالیات مفتش ذمہ داران نے شرکت
کی ۔ معاون نگران مجلس مالیات پاکستان نے
ذمّہ دارن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور رسید بکس تقسیم کا جائزہ، ماہانہ عملی جدول کا جائزہ ، خود کفالت
بڑھانے اور شہروں میں مالیات کا نظام مزید مضبوط بنانے کے
حوالے سے مختلف نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد آصف عطاری،مجلس مالیات پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت یکم اکتوبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ذمّہ
داران کا اجلاس ہوا جس میں اراکین زون و اراکین ریجن مالیات اور ریجنل
سپروائزر ذمہ داران نے شرکت کی۔ معاون نگران مجلس مالیات پاکستان نے ذمّہ
دار ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے JDپر
ورکنگ، کھالوں کی فائلز کی چیکنگ اور دیگر
رپورٹنگ کے معاملات کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ،محمد آصف عطاری،مجلس مالیات پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت معاون نگران ِمجلس
مالیات نے صحرائے مدینہ کراچی میں چرمِ قربانی
کے گوداموں کا دورہ کیا۔ نگرانِ مجلس نے چرم قربانی کے
ذمّہ داران کو کھالوں کی لوڈنگ کے حوالے
سے تربیت کی ۔
چرم قربانی کے متعلق مختلف مقامات پر اجلاس
دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں چرم قربانی کے حوالے سے اہم ترین اجلاس
منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
مدنی قافلہ اور حاجی محمد علی عطاری نےنگران زون، نگران کابینہ،عطاری زون ،رضوی زون اور مختلف مجالس کے ذمّہ داران نے
شرکت کی ۔اراکینِ شوریٰ نے شرکا کو قربانی کے جانوروں کے گوشت کی تقسیم اور کھالوں کو زیادہ سے زیادہ
تعداد میں جمع کرنے کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔
اسی طرح عاشقانِ
رسول کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گوادرزون کے ذمّہ داران کا مدنی
حلقہ ہوا ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بھائیوں کو عیدِ قرباں کی کھالوں کو زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کا ہدف دیا۔
اسی طرح مدنی
مرکز فیضان مدینہ ،مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مجلسِ اجتماعی قربانی کا تربیتی
اجتماع منعقد ہوا جس میں اجتماعی قربانی کے چشتی زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔مبلغ
دعوت اسلامی نے شرکا کو قربانی کے حوالے سے نکات دئیے۔