دعوتِ اسلامی کے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں چرم قربانی کے حوالے سے اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ اور حاجی محمد علی عطاری نےنگران زون، نگران کابینہ،عطاری زون ،رضوی زون اور مختلف مجالس کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔اراکینِ شوریٰ نے شرکا کو قربانی کے جانوروں کے گوشت کی تقسیم اور کھالوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع کرنے کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔

اسی طرح عاشقانِ رسول کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گوادرزون کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو عیدِ قرباں کی کھالوں کو زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کا ہدف دیا۔

اسی طرح مدنی مرکز فیضان مدینہ ،مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مجلسِ اجتماعی قربانی کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں اجتماعی قربانی کے چشتی زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو قربانی کے حوالے سے نکات دئیے۔

اسی طرح جی الیون فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں مجلس اجتماعی قربانی کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کشمیر زون اورپنڈی اسلام آبادزون کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے اجتماعی قربانی اور خریداری سے لے کر گوشت کی تقسیم تک کے مسائل پر نکات دیئے۔ نیز یہ بھی بتایا کہ اجتماعی قربانی کا مقصد قربانی ضائع ہونے سے بچانا اور شرعی اصولوں کے مطابق ادا کرنا ہے ۔